20 جون 2015 - 22:30
ظریف: ایٹمی مذاکرات ڈیڈ لائن "یکم جولائی" کے بعد بھی جاری رہ سکتے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ایٹمی مذاکرات ڈیڈ لائن کے بعد بھی جاری رہ سکتے ہیں -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اخبار دنیائے اقتصاد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی مذاکرات ڈیڈ لائن کے بعد بھی جاری رہ سکتے ہیں- محمد جواد ظریف نے مزید کہا کہ اگر ایٹمی مذاکرات کے لئے مقرر کردہ ڈیڈ لائن یعنی یکم جولائی تک ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان قابل قبول سمجھوتہ ہو گیا تو سب مسائل حل ہو جائیں گے ورنہ یہ مذاکرات مزید چند دن اور جاری رہ سکتے ہیں-
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے مذاکرات میں فریق مقابل کے بے جا مطالبات کے بارے میں کہا کہ فریق مقابل نے ہمیشہ بے جا مطالبات کئے اور اب بھی توسیع پسندی کا مظاہرہ کر رہا ہے لیکن اسے یہ جان لینا چاہئے کہ ایران بے جا مطالبات ہرگز تسلیم نہیں کرے گا اور وہ، مقابل فریق کی توسیع پسندی کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا رہے گا-

.......

/169